Wednesday, April 24, 2024

ٹیان گونگ سپیس لیب نے تصاویر کی پہلی کھیپ بھیج دی

ٹیان گونگ سپیس لیب نے تصاویر کی پہلی کھیپ بھیج دی
October 25, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)خلا میں بھیجی جانے والی چین کی  ٹیان گونگ سپیس لیب  نے تصاویر کی پہلی کھیپ بھیج دی۔ تفصیلات کےمطابق چین کی طرف سے خلامیں بھیجی جانیوالی ٹیان گونگ خلائی لیبارٹری نے زمین پر تصاویر بھیجنے کا آغاز کر دیا ہے اور اس نے پہلی کھیپ بھی بھیج دی ہے ۔ خلائی تحقیق کے لیے معاون ان تصاویر کی تعداد تین سو سے زائد ہے  جبکہ  خلائی ماہرین   ان تصاویر کو  ریسرچ کے حوالے سے اہم قرار دے رہے ہیں۔