اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تہذیبوں کو باہر سے نہیں مارا جاسکتا، وہ خودکشی کرتی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا رسول اللہ ﷺ نے ریاست مدینہ کے رہنماء اصول وضع کئے، ہمیں بطور قوم اور ریاست رسول اللہ ﷺ کے اصولو ں پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کرنی ہے۔ رسول اللہ ﷺنے اصول وضع کرکے تمام تہذ یبوں کی بنیاد رکھی،،، پاکستان میں آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جو چیلنج درپیش ہیں، ان میں فوری توجہ کا مستحق قانون کے احترام کا چیلنج ہے۔ طاقت ور اور مکارسیاست دان قانون شکنی کے عادی ہوگئے ہیں، انہوں نے ریاستی اداروں کوبھی کرپٹ بنایا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ مافیا نظام سے خون چوسنے والی جونکیں ہیں جو ملک سے مخلص نہیں، پاکستان کی حقیقی قوت، وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے ان کو شکست دینا ناگزیر ہے۔