Saturday, October 1, 2022

تحریک عدم اعتماد پیش کرنیکا اعلان نئی ڈیل کیلئے سودے بازی کی کوشش، شاہ محمود

تحریک عدم اعتماد پیش کرنیکا اعلان نئی ڈیل کیلئے سودے بازی کی کوشش، شاہ محمود
February 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان ایک نئی ڈیل کے لیے سودے بازی کی کوشش ہے۔

اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ، اتحادی مل کر شکست دیں گے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ متحد ہو کر احتساب سے بچنے والوں کی کاوشیں ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم کہہ چکے، این آر او کا امکان صفر ہے۔