Friday, March 29, 2024

تحریک عدم اعتماد پر تصادم کا خدشہ، تصادم روکنے کی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

تحریک عدم اعتماد پر تصادم کا خدشہ، تصادم روکنے کی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
March 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ بار نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سیاسی جماعتوں میں تصادم روکنے کے لیے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل ہو۔ عدم اعتماد آرٹیکل 95 کے تحت کسی بھی وزیر اعظم کو ہٹانے کا آئینی راستہ ہے۔ سیاسی بیانات سے عدم اعتماد کے روز فریقین کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے۔ سپریم کورٹ تمام ریاستی حکام کو آئین کے مطابق عمل کرنے، اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دے۔

درخواست میں وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر، اسپیکر قومی اسمبلی، وزارت داخلہ، دفاع، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔