Friday, April 19, 2024

تحریک عدم اعتماد پر تاخیری حربے ناقابل برداشت، شہباز اور بلاول کا ٹیلیفونک رابطہ میں اتفاق

تحریک عدم اعتماد پر تاخیری حربے ناقابل برداشت، شہباز اور بلاول کا ٹیلیفونک رابطہ میں اتفاق
March 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن رہنماء شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان عدم اعتماد اور نمبر گیم پر بھی گفتگو ہوئی، حکومتی اتحادیوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد پر تاخیری حربے ناقابل برداشت قرار دئیے۔ کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے پی ٹی آئی حکومت کے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں۔

مزید کہا گیا کہ عوام عمران خان کے معاشی جرائم پر انہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گی، وزیراعظم اور ان کے حواریوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔