Friday, March 29, 2024

تحریک عدم اعتماد عوام کیلئے حقیقی ریلیف ثابت ہوگی، شہباز شریف

تحریک عدم اعتماد عوام کیلئے حقیقی ریلیف ثابت ہوگی، شہباز شریف
March 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں تحریک عدم اعتماد عوام کیلئے حقیقی ریلیف ثابت ہوگی۔

شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ گیس کی قیمت سولہ فیصد بڑھانے سے نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا، تجارتی خسارہ بیاسی فیصد، گردشی قرض میں ایک سو چودہ فیصد اضافہ ہوچکا۔ اُنہوں نے کہا کہ خدشہ ہے 10 روپے کا سیاسی ریلیف ہر شہری کو سیکڑوں روپے کا پڑے گا۔

ادھر سینئر رہنماء مسلم لیگ نون احسن اقبال بولے وزیر اعظم کو سمجھ آرہا ہے وکٹ سازگار نہیں، اب انہیں گھبرانا چاہیے۔