Sunday, September 8, 2024

تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا مشن، شاہ محمود کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات

تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا مشن، شاہ محمود کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات
March 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے متحرک ہوگئے، اتحادیوں سے رابطوں میں تیزی آگئی۔

شاہ محمود قریشی کی اسد عمر اور پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔