Friday, May 10, 2024

تحریک عدم اعتماد میں ابھی بہت فاصلہ ہے، شیخ رشید

تحریک عدم اعتماد میں ابھی بہت فاصلہ ہے، شیخ رشید
March 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے تحریک عدم اعتماد میں ابھی بہت فاصلہ ہے۔

 92 نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تحریک عدم اعتماد ابھی بہت دور ہے۔ 48 گھنٹے نہیں بلکہ 48 دن بھی غیر اہم ہیں۔ اپوزیشن والے کہہ رہے ہیں خزاں چلی جائے گی۔ یہ ان کی جڑوں میں بیٹھ جائے گی۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہو جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا حکومت کو چار سال ہو گئے۔ اب الیکشن میں صرف ایک سال ہے۔ اپوزیشن کو دیکھنا چاہئے ملک میں بہت اہم میچ ہو رہا ہے۔ بھارت پاکستان آنے والے ہمارے مہمانوں کو دھمکا رہا ہے۔