Wednesday, September 28, 2022

تحریک عدم اعتماد: مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کل ملاقات کرینگے

تحریک عدم اعتماد: مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کل ملاقات کرینگے
February 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔

حزب اختلاف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے سرگرم عمل ہے، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کل اسلام آباد میں مولانا کی رہائش گاہ جائیں گے۔ تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی، حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق بھی بات کی جائے گی۔