Friday, April 26, 2024

تحریک عدم اعتماد کیلئے سرگرم شہباز شریف نے پارٹی ارکان اسمبلی کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا

تحریک عدم اعتماد کیلئے سرگرم شہباز شریف نے پارٹی ارکان اسمبلی کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا
March 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماء شہبازشریف سرگرم ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی ارکان اسمبلی کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا۔ وہ متحدہ اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔ تمام ارکان قومی اسمبلی کو عشائیہ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہبازشریف کل اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو بھی عشائیہ دیں گے، اس بیٹھک میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے ہوگا۔