Friday, April 26, 2024

تحریک عدم اعتماد آنے سے پہلے ہی ٹھس ہو چکی، شیخ رشید

تحریک عدم اعتماد آنے سے پہلے ہی ٹھس ہو چکی، شیخ رشید
March 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے تحریک عدم اعتماد آنے سے پہلے ہی ٹھس ہو چکی۔

شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات پر ردعمل میں کہا ہمارے ممبر پورے ہیں۔ کوئی چھوڑ کر نہیں جارہا۔ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ یہ ٹائیں ٹائیں فش ہیں۔ انہوں نے کچھ نہیں کرنا، عدم اعتماد ختم ہو گیا ہے۔

 شیخ رشید بولے 23 مارچ کا لانگ مارچ نظر نہیں آرہا۔ اگر عدم اعتماد پیش کرنی ہے تو کریں۔ اپوزیشن اپنی سیاسی موت مرچکی ہے۔ عمران خان نے ملاقات کرکے اچھا کیا۔