لاہور (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، امید ہے دس، پندرہ دن میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔
بدھ کے روز نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات الیکشن کے متقاضی ہیں، پی ڈی ایم انتخابات جیت نہیں سکتی، اسی لئے بائیکاٹ کی بات ہورہی ہے، یہ عام انتخابات کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔
اس سے قبل فواد چودھری کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔ عمران خان ان تینتیس نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
تحریک انصاف تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور عمران خان ان تینتیس نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 17, 2023