Wednesday, April 24, 2024

تحریک انصاف سے حکومت نہ لی جاتی تو ملک دو ٹکڑے ہو چکا ہوتا، مولانا فضل الرحمٰن

تحریک انصاف سے حکومت نہ لی جاتی تو ملک دو ٹکڑے ہو چکا ہوتا، مولانا فضل الرحمٰن
July 31, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے تحریک انصاف سے حکومت نہ لی جاتی تو ملک دو ٹکڑے ہو چکا ہوتا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا معیشت کے پرانے ستون امریکا اور ورلڈ بینک تھے۔ مستقبل کے لیے معیشت کے لیے نئے ستون  تلاش کرنا تھے ۔ معیشت کے نئے ستون کے لیے چین  کو چنا گیا۔ سابق  حکومت نے معیشت کے نئے ستون  گرا دیئے۔ گوادر منصوبے کا بیڑا غرق کر دیا گیا۔ گوادر بندرگاہ سے چاہ بہار ،بندر عباس اور دبئی خطرے میں پڑ گیا۔ پی ٹی آئی کے لوگ کہتے رہے کہ انہوں نے ملک بیچ دیا۔ ایشیا کا دوسرا گہرا ترین سمندر اب صرف 11 فٹ کا رہ گیا ہے۔ ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے ۔ جس دلدل میں ہمیں پھنسایا گیا اس سے نکلنا آسان نہیں ہے ۔ عمران خان نے ملک اور معیشت کو تباہ کر دیا۔

مولانا فضل الرحمٰن بولے شمالی وزیرستان میں گیس کی بہت بڑی مقدار دریافت ہوئی ہے۔ علاقہ عمائدین اور محکمہ گیس کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے میں وزیر اعظم سے عنقریب ملاقات کروں گا۔ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ حکومت میں اختلاف کی باتیں غلط ہیں۔