Friday, April 26, 2024

تحریک انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئرہو چکی، مریم اورنگزیب

تحریک انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئرہو چکی، مریم اورنگزیب
August 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تحریک انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئرہو چکی۔

فواد چودھری کے بیان پہ ردِ عمل میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا ، فواد چودھری احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے اب قانون کے مطابق عمل درآمد پو رہا ہے، 8 سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا، اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔

لیگی رہنماء عظمیٰ بخاری کہتی ہیں عمران خان جلسے جلوسوں کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کر سکتے۔