Friday, April 19, 2024

تحریک انصاف نے سینیٹر یوسف گیلانی کیخلاف ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو جمع کروا دیا

تحریک انصاف نے سینیٹر یوسف گیلانی کیخلاف ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو جمع کروا دیا
October 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو جمع کروا دیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم کی قیادت میں ریفرنس جمع کروایا، ریفرنس میں بطور وزیراعظم اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مؤقف اپنایا کہ سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے زرداری اور نوازشریف کو توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دیں، ڈی سیٹ کیا جائے۔

اعظم سواتی نے کہا یوسف رضا گیلانی نے اپنے حلف کی وفا داری نہیں کی، توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، آرٹیکل 63 کے تحت اب سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے۔