Sunday, September 8, 2024

تحریک انصاف کا صدر کے ٹویٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

تحریک انصاف کا صدر کے ٹویٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ
August 20, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف نے صدر کے ٹویٹ پر فوری سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی و عدالتی سطح پر صدرِمملکت کے مؤقف کی بھرپور تائید و حمایت کا بھی اعلان کردیا۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کے ذریعے ذمہ داروں کے تعیّن اور محاسبے کی استدعا کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے صدر مملکت کا ٹویٹ ہر لحاظ سے غیرمعمولی، تشویشناک اور ناقابل تصور ہے، ٹویٹ نے ریاستی نظم میں پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے، ٹویٹ کے مفصل جائزے کے بعد ردعمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔