Friday, May 3, 2024

تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
January 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری اورراجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسد عمر کی جانب سے دائر درخواست میں محسن نقوی کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کام سے روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محسن نقوی کا نگران وزیراعلیٰ تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے۔ وزیراعلیٰ کو انتخابات سے متعلق امور سرانجام دینے سے بھی روکا جائے۔ اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ کے تقرر میں الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کے ممبر بابرحسن بھروانہ اور اکرام اللہ خان کی تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے۔ سپریم کورٹ فری اینڈ فئیر الیکشن کیلئے اقدامات کے احکامات دے۔ تحریک انصاف نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹی فیکیشن بھی چیلنج کردیا ہے۔