Monday, May 6, 2024

تحریک انصاف نے ہمیشہ لاشوں کی سیاست کی، عطاء تارڑ

تحریک انصاف نے ہمیشہ لاشوں کی سیاست کی، عطاء تارڑ
March 11, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کا کہنا ہے تحریک انصاف نے ہمیشہ لاشوں کی سیاست کی۔ وہ کسی بھی جانی سانحے کی تلاش میں رہتی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے ذہنی معذور کی لاش لے کر سیاست کی جارہی ہے، ایسی شعبدہ بازی مقبولیت نہیں پستی کی انتہا ہیں، ظل شاہ کے والد نے کہا وہ کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہتے، سیاست میں تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔