Friday, April 19, 2024

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کےخلاف سپریم جوڈیشل کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کےخلاف سپریم جوڈیشل کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا
August 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کےخلاف سپریم جوڈیشل کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا۔

متن میں لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں۔ اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے، عہدے سے ہٹایا جائے۔ ریفرنس میں حکمران اتحاد کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلدازجلد سنانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں سے براہ راست متاثر ہوئی۔ الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ غیر قانونی، بدنیتی پر مشتمل ہے۔ فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دیکر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو فائدہ پہنچایا۔ چیف الیکشن کمشنر کا سپریم کورٹ میں نومبر دو ہزار تئیس سے قبل عام انتخابات کرانے سے انکار کرنا غیر آئینی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوئے۔