Thursday, March 28, 2024

تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے التواء کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست داٸر کردی

تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے التواء کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست داٸر کردی
August 25, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کےالتواء کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست داٸرکردی۔ استدعا کی کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔

تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے التواء کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست داٸرکردی۔ آٸینی درخواست ارکان سندھ اسمبلی خرم شیرزمان اور راجہ اظہر نے داٸر کی ہے۔

آٸینی درخواست میں چیف الیکشن کمیشن، صوباٸی الیکشن کمیشن اور صوباٸی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ کراچی میں زیادہ بارش نہیں ہورہی لیکن الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ بلدیاتی الیکشن سندھ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کی خواہش اور صوباٸی الیکشن کمشنر کی سفارش پر ملتوی کٸے گٸے ہیں۔

موقف اختیار کیا کہ اٹھائیس اگست کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرکے کراچی کی عوام کو نماٸندے منتخب کرنے سے محروم کیا گیا ہے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی متوقع شکست کے باعث کراچی میں الیکشن نہیں چاہتی۔

استدعا کی کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات فوری کروائے جائیں۔