اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت دینے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاجروں کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہوسکتی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کنٹینرز لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں ہے، انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اپنائے، ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا۔