Thursday, April 18, 2024

توشہ خانہ: تحریک انصاف نے آصف زرداری کیخلاف ریفرنس جمع کرا دیا

توشہ خانہ: تحریک انصاف نے آصف زرداری کیخلاف ریفرنس جمع کرا دیا
October 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ریفرنس جمع کرا دیا۔ زلفی بخاری، افتخار درانی اور دیگر نے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرایا۔

زلفی بخاری کہتے ہیں قانون کے مطابق توشہ خانہ سے گاڑیاں نہیں خریدی جاسکتیں۔ آصف زرداری نے بطور صدر توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں خریدیں، یوسف رضا گیلانی نے ان کو فائدہ پہنچانے کیلئے سمری منظور کی، وزیراعظم کے پاس اختیار نہیں کہ ایسی اجازت دے۔

اُنہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو خود رکن اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے دینا چاہئے، عمران خان نے توشہ خانہ سے تمام چیزیں قانون کے مطابق لیں۔

افتخار درانی نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے اشیا کی قیمت 15سے بڑھا کر 25 فیصد کی، ایک شخص جو ملک سے فرار ہوا اسے واپس لاکر وزیرخزانہ بنا دیا گیا، عمران خان نے کبھی آج تک کوئی قانون نہیں توڑا، ماضی میں ایوان کو کئی بار ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا۔