Saturday, May 18, 2024

تحریک انصاف کو سیلاب متاثرین، بڑھتی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں، شیری رحمٰن

تحریک انصاف کو سیلاب متاثرین، بڑھتی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں، شیری رحمٰن
December 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کہتی ہیں تحریک انصاف کو سیلاب متاثرین اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے کوئی سروکار نہیں۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ملک میں ابھی بھی 2 کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی سندھ اور بلوچستان کے کروڑوں سیلاب متاثرین کو پیغام دے رہی کہ آپ نہیں عمران خان کی سیاست اہم ہے۔

‏شیری رحمٰن نے کہا تمام منصوبے ناکام ہونے کے بعد "پاکستان تحریک احتجاج" ایک بار پھر مظاہرے کرنے جا رہی ہے، پی ٹی آئی نے بس تقسیم، گالم گلوچ، الزام تراشی اور کنٹینر کی سیاست کرنی ہے۔