Sunday, September 8, 2024

تحریک انصاف کو پنجاب کی نگران حکومت پر اعتراض، الیکشن کمیشن کو خدشات سے آگاہ کردیا

تحریک انصاف کو پنجاب کی نگران حکومت پر اعتراض، الیکشن کمیشن کو خدشات سے آگاہ کردیا
March 9, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کو پنجاب کی نگران حکومت پر اعتراض،، الیکشن کمیشن کو خدشات سے آگاہ کردیا، آر اوز بیورو کریسی کے بجائے عدلیہ سے لینے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف نے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ سے متعلق خدشات ظاہر کردئیے۔ کہا الیکشن کمیشن نگران حکومت کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کو روکے۔ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع فراہم کیے جائے۔

سکندرسلطان راجہ نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی، الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسران کی فراہمی سے معذرت کی ہے، آر اوز کی تعیناتی مزید التواء میں ڈالنے سے الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کے پاس ماضی کی تلخیاں بھلا کر آئے،، انتخابات سے متعلق خدشات پر مثبت ردعمل ملا،، لاہور میں جو کل ہوا سب نے دیکھا ایسے میں آر اوز کی تعیناتی کیلئے نگران حکومت سے ہم کتنی غیرجانبداری کی توقعات کرسکتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب میں نگران حکومت پر اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے باوجود ہمیں انتخابی مہم شروع نہیں کرنے دی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن پنجاب میں نگران حکومت کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے روکے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع کی فراہمی یقینی بنائے۔ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے پر تحفظات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا آج کی ملاقات کامیاب رہی اگر انتخابات سے متعلق عملدرآمد نہ ہوا تو سریم کورٹ سے رجوع کرینگے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آئین نے الیکشن کمیشن پر غیرجانبدار اور شفاف الیکشن کی ذمہ داری دی ہے۔