لیاقت پور (92 نیوز) - لیاقت پور سے تحریک انصاف کے ایم این اے مخدوم مبین عالم نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
مخدوم مبین عالم نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات میں تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یوسف رضا گیلا نی کے بیٹے قاسم گیلانی نے مخدوم مبین اور مخدوم احمد محمود کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کردی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم مبین کی پارٹی میں شمولیت کی خبر ری ٹویٹ کردی۔