Tuesday, April 23, 2024

تحریک انصاف کے مزید 146 افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

تحریک انصاف کے مزید 146 افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل
May 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 146 افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیے گئے۔

اس حوالے سے فہرست تمام ایئرپورٹس پر امیگریشن حکام کو فراہم کردی گئی۔ پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 226 رہنماؤں اور کارکنوں کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالے جا چکے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں ان کا بیرون ملک سفر کا کوئی ارادہ نہیں، چھٹی کا موقع ملا تو وقت شمالی علاقہ جات میں گزاریں گے۔