Thursday, April 25, 2024

تحریک انصاف کے منہ کو اقتدار کا خون لگ چکا ہے، عظمی بخاری

تحریک انصاف کے منہ کو اقتدار کا خون لگ چکا ہے، عظمی بخاری
August 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنما مسلم لیگ نون عظمی بخاری کا کہنا ہے تحریک انصاف کے منہ کو اقتدار کا خون لگ چکا ہے۔

عظمی بخاری نے شہباز گل کے بیان کو تحریک انصاف کا پالیسی بیان قرار دے دیا۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا انتشار پیدا کرنا ہے۔ وہ کسی کو بخشنے کو تیار نہیں۔ لفظ نیوٹرل کو گالی بنا دیا گیا۔ عمران خان شہباز گل سے ایسی باتیں کہلوا کر خود بنی گالا کے تہہ خانے میں چھپ گئے ہیں۔ عمران خان نے شہباز گل کے حق میں ٹوئٹ تو کیا لیکن انکے بیان سے لاتعلقی ظاہر نہیں کی۔ قوم شہدا سے محبت کرتی ہے،جب طیارہ حادثہ ہوا تو فواد چودھری حواریوں نے مہم چلوائی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیاعمران خان فوج سے زیادہ پاپولرہے؟ ہم فتنہ وفساد سے ڈرنے والے نہیں۔