لالہ موسیٰ (92 نیوز) - تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج لالہ موسیٰ میں پڑاؤ، قائدین کا گھڑ سواروں نے استقبال کیا، آتشبازی بھی کی گئی۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود کہتے ہیں لانگ مارچ کا اہم تعیناتی سے کوئی لینا دینا نہیں، ان کا مقصد صرف فوری انتخابات ہیں۔
دوسری جانب اسد عمر کی قیادت میں فیصل آباد ڈویژن کا قافلہ جھنگ پہنچ گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ملک میں قانون کہیں نظر نہیں آرہا، اب فیصلے بند کمروں یا لندن اور امریکا میں نہیں ہونے دیں گے۔