تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
علی بلال کی نماز جنازہ لاہور کے بابا گرؤانڈ میں ادا کی گئی، شفقت محمود، فرخ حبیب، شبلی فراز اور دیگر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ حماد اظہر، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
دوسری جانب ملتان اور قصور میں پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، سینئر رہنماؤں سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔