Friday, May 3, 2024

تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے میں آئین اور قواعد و ضوابط کا پابند ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے میں آئین اور قواعد و ضوابط کا پابند ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی
December 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کا معاملے وہ آئین اور قواعد و ضوابط کے پابند ہیں۔

میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ وفد کی صورت میں آنے سے اسپیکر کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وفد کے سامنے کوئی کھل کر بات نہیں کر سکتا، سب ممبران سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی، اسپیکر آج پی ٹی آئی وفد کی راہ تکتے رہے کوئی نہ آیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامرڈوگر کو فون کیا گیا اور اسپیکر کے انتظار کرنے کا بتایا،  عامر ڈوگر نے جواب دیا آج نہیں کل ملاقات کے لیے آئیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ استعفوں کے بارے میں پالیسی بڑی واضح ہے، جو بھی آئینی معاملات ہیں انہیں اسی تناظر میں دیکھا جاتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اکٹھے آنے کی ضرورت نہیں۔