Friday, April 26, 2024

تحریک انصاف کا تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل پاور شو کا فیصلہ

تحریک انصاف کا تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل پاور شو کا فیصلہ
March 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کا تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل پاور شو کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم نے 10 لاکھ لوگوں کو ڈی چوک پرجمع کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور گرد و نواح کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیدیا گیا۔ جلسہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کی تنظیم کارکنوں کی میزبانی کرے گی، اپوزیشن جماعتیں بھی پارلیمنٹ کے سامنے بڑے جلسہ کا اعلان کرچکی ہیں۔ وزیر اعظم نے غداری کرنیوالوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کردیا۔