Wednesday, April 24, 2024

تحریک انصاف کا شہبازگل کیلئے غیرجانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا شہبازگل کیلئے غیرجانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ
August 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے شہبازگل کے لئےغیرجانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

رہنماء پی ٹی آئی بابر اعوان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا اور نا دکھایا جا سکتا ہے، جیل کے میڈیکل افسر نے کہا شہباز گل کو بچپن سے دمہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہار جاری کیا ہے، اشتہار میں کہا گیا کہ جس کسی کو تشدد کا پتہ ہے وہ آ کر بتائے۔

بابر اعوان نے کہا کہ اس معاملہ میں سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، تحریک انصاف کی جانب سے شہبازگل کے لئےغیرجانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔ چاروں صوبوں سے غیرجانبدار ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے، خرچہ ہم برداشت کریں گے۔ سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔