Friday, April 26, 2024

تحریک انصاف کا شہباز شریف کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

تحریک انصاف کا شہباز شریف کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع
March 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف نے شہباز شریف کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ہائی پروفائل کیسز میں پراسیکیوٹرز کی تبدیلی پر ازخودنوٹس لیا، ناقص پراسیکیوشن کی وجہ سے ہائی پروفائل ملزمان بری ہوئے۔ ایف آئی اے نے شہباز شریف کی بریت کی مخالفت کی نہ بریت کے خلاف اپیل دائر کی عدالت ایف آئی اے کو شہباز شریف کی بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دے۔