Friday, March 29, 2024

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
April 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ عمران خان نے تصدیق کردی۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان نے کہا چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، انکے ساتھ بیٹھنے کا مطلب غیر ملکی سازش کو قانونی ماننا ہوگا۔ سیاسی لڑائی عوام کے ساتھ سڑکوں پر لڑیں گے۔ کل کے پاور شو سے متعلق صحافی کے سوال پر جواب دیا کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، عزت دینے والا اللہ ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا ‏کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آج تمام ارکان اسمبلی اپنا استعفیٰ اسپیکر کو دے رہے ہیں اس کے ساتھ ہم نے غیر ملکی ایجنڈے پر ہونیوالے مقصود چپڑاسی کے نام نہاد انتخاب کا بھی حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ ہم آزادی کیلئے لڑیں گے۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 105 ارکان نے شرکت کی۔