Tuesday, May 7, 2024

تحریک انصاف کا عمر فاروق ظہور کے خلاف دبئی میں کارروائی کا اعلان

تحریک انصاف کا عمر فاروق ظہور کے خلاف دبئی میں کارروائی کا اعلان
November 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف نے عمر فاروق ظہور کے خلاف دبئی میں کارروائی کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں فواد چوہدری اور زلفی بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2018ء میں سعودی بادشاہ نے ایک گھڑی عمران خان کو تحفے میں دی، قانون کے مطابق عمران خان نے گھڑی خریدی اور 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں مارکیٹ میں گھڑی بیچ دی لیکن عمر ظہور نامی کسی شخص کو یہ گھڑی نہیں بیچی تھی۔ انہوں نے عمر فاروق ظہور کے خلاف دبئی میں قانونی کارروائی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

زلفی بخاری نے بتایا کہ جس ڈیلر کو گھڑی فروخت کی گئی ہماری اطلاعات کے مطابق اس ڈیلر نے عمر ظہور کو 6 کروڑ 10 لاکھ میں فروخت کی۔ انہوں نے جلد حقائق سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ عمران خان کو تحفے میں دی گئی گھڑی کو دفتر خارجہ کے چیف آف پروٹوکول آفیسر نے قانون کے مطابق توشہ خانہ کے حوالے کر دیا تھا اور  ان تحائف کا سابق وزیراعظم عمران خان سے کوئی تعلق نہیں۔ سابق دور حکومت میں تحفے کی قیمت 20 فیصد ادا کیجاتی تھی لیکن ہم نے قانون تبدیل کرکے 50 فیصد مقرر کی۔