تحریک انصاف کا موجودہ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کرنیکا فیصلہ

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے رپورٹ مرتب کرلی۔ عمران خان نے رپور ٹ کے اجراء کے معاملے پر زمان پارک میں پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف حکومت کے انتقامی اقدامات بارے مرتب رپورٹ بارے بریفنگ دی جائے گی۔ عمران خان رپورٹ جاری کرنے کی منظوری دیں گے۔