Tuesday, September 17, 2024

تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج دوبارہ شروع ہو گا

تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج دوبارہ شروع ہو گا
November 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج دوبارہ شروع ہو گا۔ عمران خان شام ساڑھے چار بجے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

وزیرآباد میں اجتماع کے بعد حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی کی جانب بڑھے گا۔ فیصل آباد اور دیگر علاقوں سے قائدین قافلوں کی شکل میں آئیں گے۔ شاہ محمود کی زیر قیادت وزیرآباد سے قافلہ آگے بڑھے گا۔ اسد عمر جمعہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے روانہ ہونے والے قافلے کی قیادت کریں گے۔ ملک بھر سے قافلے نومبر کے تیسرے ہفتے میں راولپنڈی پہنچیں گے۔ زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کر لیئے گئے۔

عمران خان نے لانگ مارچ سے متعلق  ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔ آج وزیرآباد سے حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہو گا۔ آج ساڑھے چار بجے میں لوگوں سے خطاب کروں گا۔ یہ تحریک پاکستانیوں کیلئے ہے۔ جو قوم آزاد نہیں ہوتی ، اس کی پرواز اوپر نہیں ہوتی۔ انصاف قوموں کو آزاد کرتا ہے۔