Saturday, April 20, 2024

تحریک انصاف کا لاہور میں ریلی ملتوی کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا لاہور میں ریلی ملتوی کرنے کا اعلان
March 8, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف نے لاہور میں ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پولیس نے تحریک انصاف کو ریلی نکالنے سے روک دیا، کینال روڈ وقفے وقفے سے میدان جنگ بنا رہا، پولیس کا آنسو گیس کی شیلنگ، واٹر کینن کا بھی استعمال کیا، تصادم میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے درجنوں کارکن گرفتار کر لیے۔ زمان پارک کے باہر پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری موجود ہے۔ کنٹینرز لگا کر راستے سیل کر دیئے، کینال روڈ کو بھی بند کر دیا گیا، سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، شہری پھنس گئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ حماد اظہر کی جانب سے دائر درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، مؤقف اپنایا کہ دفعہ 114 کا نفاذ غیر قانونی ہے۔