Friday, April 26, 2024

تحریک انصاف کا کیس فارن فنڈنگ کا نہیں، ممنوعہ فنڈنگ کا ہے، فرخ حبیب

تحریک انصاف کا کیس فارن فنڈنگ کا نہیں، ممنوعہ فنڈنگ کا ہے، فرخ حبیب
July 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک انصاف کا کیس فارن فنڈنگ کا نہیں، ممنوعہ فنڈنگ کا ہے۔

جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صرف تحریک انصاف کے کیس پر توجہ دے رہا ہے۔ مزید کہا کہ تحریک انصاف کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ نہیں آئی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل سے دوستیاں اور ملاقاتیں تو شریف خاندان کی ہیں، بینظیربھٹو نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف اسامہ بن لادن سے فنڈز لیتے رہے۔ فضل الرحمٰن لیبیا سے فنڈنگ لیتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا 64 کروڑ ن لیگ اور 36 کروڑ پیپلزپارٹی کو آئے جس کا حساب موجود نہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آخر کیوں سامنے نہیں آرہی، ن لیگ نے 12 اور پیپلزپارٹی نے 9 اکاؤنٹ چھپا رکھے ہیں۔