Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف کا جنازہ بڑی دھوم سے نکلے گا، حمزہ شہباز

تحریک انصاف کا جنازہ بڑی دھوم سے نکلے گا، حمزہ شہباز
January 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے تحریک انصاف کا جنازہ بڑی دھوم سے نکلے گا۔

حمزہ شہباز نے کہا پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں کل سب نے تماشہ دیکھا۔ عمران خان کے حواریوں کو جان کے لالے پڑ گئے۔ چائے والے کے نام پر کروڑوں روپے منتقل کئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے انہیں سرٹیفائیڈ چور قرار دیا۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں تعیناتی کیلئے رشوت دی جاتی ہے۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئی چاہتی ہیں۔ ایوان میں تبدیلی لے کر آئینگے۔ عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دینا۔

حمزہ شہباز بولے میں عوام سے گزارش کرتا ہوں ہم عمران خان نیازی کا سٹرکوں پر گھیرا تنگ کریں گے۔ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے حقائق چھپائے ہیں۔ جو ہم پر الزام لگاتا ہے کہ منی لانڈرنگ کی ہے خود کی منی لانڈرنگ ثابت ہو رہی ہے۔ ہماری معیشت سسکیاں لے رہی ہیں ۔ پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھنے جا رہی ہیں۔ ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پٹرولیم کی قیمتیں بڑھ جائیں گئیں۔

حمزہ شہباز نے منی بجٹ کو عوام قاتل بجٹ قرار دے دیا اور کہا ہمارے ماہر معاشیات سر پکڑ کر بیٹھے ہیں یہ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے۔ حکومت کا آئین سٹائن اسد عمر کی باتیں کدھر گئیں ؟