Saturday, May 4, 2024

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
December 31, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جانے پر برہم ہوگئی۔ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی حکومت الیکشن سے خائف ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر توہین عدالت کی۔ انہوں نے سندھ کے وزرا ناصر شاہ اور شرجیل میمن کیخلاف بھی مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا۔

فواد چودھری نے الزام عائد کیا گیا کہ پنجاب میں ہمارے ارکان کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا منگل کو معیشت پر اور جمعرات کو انسانی حقوق پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔