Saturday, May 18, 2024

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں نافذ دفعہ ایک سو چوالیس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں نافذ دفعہ ایک سو چوالیس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
September 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف نے اسلام آباد میں نافذ دفعہ ایک سو چوالیس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 عمران خان کی زیر صدارت اجلاس  ہوا جس میں پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں عائد دفعہ 144 کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنی گالہ اجلاس میں عمران خان کی تقریر کی براہ راست نشر یات نہ دکھانے کو بھی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیمرا کے ساتھ ساتھ پی بی اے کو بھی فریق بنائے جانے کی تجویز دی گئی۔

قانونی ماہرین کا کہنا تھا پی بی اے پر کوئی دباو ہے تو انہیں عدالت کو آگاہ کرنے کا موقع دیا جانا چاہئیے۔

 پی ٹی آئی جماعت نے موقف اپنایا کہ پیمرا کا حکم نامہ عدالت ختم کر چکی پھر تقاریر کی کوریج پر پابندی کا جواز نہیں۔