Thursday, April 18, 2024

تحریک انصاف کا آج پھر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

تحریک انصاف کا آج پھر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
November 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف نے آج پھر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ شام پانچ بجے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماعات ہوں گے، ان کو دکھائیں گے، حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا۔

اسدعمر نے خود بھی لاہور لبرٹی چوک احتجاج میں شرکت کرنے کا بتایا، گزشتہ روز بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں مظاہرے کئے، فیض آباد میں پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد متعدد کارکنان پکڑے گئے۔