Sunday, September 8, 2024

تحریک انصاف انتہا پسند سیاست پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو

تحریک انصاف انتہا پسند سیاست پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو
March 9, 2023 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو کہتے ہیں تحریک انصاف انتہا پسند سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

جمعرات کو نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں آکر بات نہ کرنا اس کے غیر جمہوری رویے کی واضح مثال ہے۔ عمران خان نے نوجوانوں کو نفرت کی سیاست میں دھکیل دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں  اور انتہا پسندوں سے کوئی کمپرومائز  نہیں کر یں گے، افغانستان میں انسانی بحران کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ افغانستان میں 90 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ افغانستان میں انسانی بحران سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے مارچ کے دوران جو ہوا اس کی تحقیقات ہوں گی۔ کہا کہ ہماری کوشش سے سیف اللہ پراچہ، ربانی برادرز کی گوانتاناموبے سے رہائی ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری مزید بولے عافیہ صدیقی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔