تحریک انصاف آج سے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرے گی
لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف آج سے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بڑا فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی آج سے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ عمران خان تین ہفتوں بعد اس تحریک میں شامل ہوں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق جب تک حکومت نہیں جاتی پی ٹی آئی سڑکوں پر احتجاج کرے گی۔ عام انتخابات جلد کروانے کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔