Friday, April 19, 2024

تھری اسٹوجز نے بائیدن انتظامیہ کے ساتھ ملکر سازش کی، عمران خان

تھری اسٹوجز نے بائیدن انتظامیہ کے ساتھ ملکر سازش کی، عمران خان
May 12, 2022 ویب ڈیسک

اٹک (92 نیوز) - چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کہتے ہیں کہ ہم نے ملک کو کھڑا کردیا تھا، تھری اسٹوجز نے بائیدن انتظامیہ کے ساتھ ملکر سازش کی۔ 

اٹک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو لوگ سازش روک سکتے تھے انہیں بتایا کہ مشکل سے ملک سنبھالاہے، سازش کا میاب ہو گئی تو ملک کو بہت نقصان ہوگا۔ ڈونلڈ لو کہتا ہے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کیلئے مشکل ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن وقت ہے، آزاد ہونا ہے یا امریکیوں کا غلام بن کر رہنا ہے، جب تک زندہ ہوں ان چوروں، ڈاکوؤں اور غلاموں کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔ اٹک کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خواتین سے بھی کہتا ہوں آپ نے بھی پی ٹی آئی کی جنگ میں شرکت کرنی ہے۔ دلیر نوجوانوں سے کہتا ہوں آپ نے اس جنگ میں میرا ساتھ دینا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اللہ تیرے علاوہ کسی کی غلامی قبول نہیں کرتے، کیا ہم ایک آزاد ملک بن کے رہیں گے یا امریکیوں کی غلامی کریں گے، میرے پاکستانیو! یہ فیصلہ کن وقت ہے، جو وقت سامنے آرہا ہے یہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا نے مشرف سے کہا ہماری جنگ میں شامل نہ ہوئے تو بم ماردیں گے، امریکا کی جنگ میں ہمیں دھکیل دیا گیا، 80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا سیاست نہیں جہاد ہے، تھری اسٹوجز نے بائیدن انتظامیہ کے ساتھ ملکر سازش کی۔ دو بھائی ایک فوج کو گالی اور دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے۔ تیسرا وہ ہے 30 سال سے اسلام کو بیچتا ہے۔ زرداری قیامت کی نشانی کہتا ہے نیب قوانین میں ترمیم کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے بڑا بیرونی خسارہ 20 ارب ڈالر چھوڑ کر گئے، ہم نے آہستہ آہستہ ملک کو کھڑا کیا۔ ہم نے آمدن بڑھائی، بڑا ٹیکس جمع کر رہے ہیں تھے، ہم نے معیشت بہتر کی، تعمیراتی انڈسٹری کو مراعات دیں۔ کسانوں نے ہمارے دور میں سب سے زیادہ پیداوار کی، ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو آئیسولیٹ کرینگے۔ ایان علی کا جو کسٹم آفیسر تھا اس کو قتل کروا دیا گیا، جو ان کے کیسز کے پیچھے جاتا ہے ان کو جان کا خطرہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 20 تاریخ کے بعد میں جب آپ کو کال دوں گا تو آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔ خوف کی رنجیر انسان کو اوپر نہیں آنے دیتی، مدینہ کی ریاست میں لوگوں نے خوف کی رنجیریں توڑیں تو وہ عظیم لوگ بن گئے۔ ساری قوم اور سارے پاکستانیوں کو دعوت دے رہا ہوں، اسلام آباد کی کال پر سارے باہر نکلیں، اپنی حقیقی آزادی کیلئے نکلیں۔ میں جیل جانے کے لیے تیار ہوں، میں اپنی جان کی قربانی دینے کیلئے تیار ہوں، میں کسی صورت امریکا کے غلاموں اور چوروں کو نہیں مانوں گا۔ اب میری  اور آپ کی ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔