Tuesday, May 21, 2024

تھرل سے بھرپور فلم ایمسٹرڈیم کا ٹریلر جاری

تھرل سے بھرپور فلم ایمسٹرڈیم کا ٹریلر جاری
July 10, 2022 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) - قتل کے عینی شاہد مشکل میں پھنس گئے، تھرل سے بھرپور فلم ایمسٹرڈیم کا ٹریلر جاری ہے۔

فلم کے ہدایت کار، پروڈیوس اور اسے لکھنے والے ڈیوڈ او رسل ہیں۔ فلم کی پکچرائزیشن جنوری سے مارچ 2021ء تک کی گئی، یہ 2015ء کے بعد رسل کی پہلی فلم ہے۔

کرسچن بیل، مارگٹ روبی اور جان ڈیوڈ واشنگٹن مرکزی کاسٹ کا حصہ ہیں جبکہ کرس راک، انیا ٹیلر جوئے، زو سلڈانا، مائیک مائرز، مائیکل شینن، ٹموتھی اولیفینٹ، آندریا رائزبرو، ٹیلر سوئفٹ، میتھیاس شونیارٹس، الیسینڈرو میلی نیوکلا بھی جلوہ گر ہوں گے۔

ایمسٹرڈیم کو ریاستہائے متحدہ میں 4 نومبر 2022 کو والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے ذریعے ریلیز کیا جائے گا۔