Tuesday, April 23, 2024

نوشہرہ : چھت گرنےسے3 خواتین جاں بحق

نوشہرہ : چھت گرنےسے3 خواتین جاں بحق
September 28, 2016
نوشہرہ (92نیوز)نوشہرہ  کے علاقےپبی میں مکان کی  چھت گرنے سے 5خواتین ملبے تلے دب گئی ہیں جن میں 3 خواتین ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ  2 زخمی  ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق نوشہرہ کے علاقے نواحی علاقے پبی میں خستہ حال مکان کی چھت گرگئی ۔ چھت کے گرنے سے پانچ خواتین ملبے تلے دب گئیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق مکان کی چھت خستہ حال تھی اور یہ مکان رہنے کے قابل نہیں تھا تاہم آج غریب بےچاروں کے چھت دھماکے سے گرگئی جس سے پانچ خواتین ملبے تلے دب گئے ۔ ریسکیو کی ٹیموں اور اہل علاقے نے ملبہ ہٹا کر پانچ خواتین کو ہسپتال منتقل کیا تاہم ان میں تین خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ بچ جانے والی دونوں خواتین شدید زخمی ہیں ۔