Monday, May 6, 2024

کراچی : رینجرز کےساتھ مقابلے میں تین دہشتگرد ہلاک

کراچی : رینجرز کےساتھ مقابلے میں تین دہشتگرد ہلاک
November 9, 2016
کراچی(92نیوز) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں دہشتگردوں اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ابھی تک جاری ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردوں کے مرنے کی اطلاعات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے منگھو پیر میں حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ۔ رینجرز اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ہے ۔ رینجرز نے مزید نفری طلب کر لی ہے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ ابھی تک جاری ہے ۔