Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم کے تین عہدیدار مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم کے تین عہدیدار مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل
October 13, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کو ایک اور جھٹکا۔ تنظیمی ڈھانچے اور الیکشن سیل کے عہدیدار پاک سرزمین پارٹی سے آ ملے۔ شاکر علی، نیک محمد اور سلیم تاجک کا مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی پر اعتماد کا اظہار۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے فاروق ستار برے لوگوں کی فہرست دے دیں انہیں پارٹی میں شامل نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار جس پارٹی میں ہیں وہ ان کی ہے ہی نہیں۔ فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کو کھلے دل کے ساتھ پاک سرزمین میں خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے بانی ایم کیوایم اور گورنر سندھ کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ مصطفی کمال نے کہا ثابت ہوگیا ہے کہ الطاف حسین ”را“ کا ایجنٹ ہے۔ پائیدار امن قائم کرنا ہی ڈی جی رینجرز کی حقیقی کامیابی ہو گی۔ مصطفی کمال نے شاکر احمد، سلیم تاجک اور نیک محمد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔